نیودرہ ادم خیل نیوز
نیودرہ آدم خیل نیوز
16/09/2026
پشاور سے تعلق رکھنے والے انجینئر وسیم نے اسلحہ سازی کے شعبے میں اپنی منفرد تیاریوں کے حوالے سے توجہ حاصل کرلی۔ انجینئر وسیم کا کہنا ہے کہ وہ درہ آدم خیل میں اسلحہ سازی کے کام سے وابستہ ہیں اور اب تک مختلف اقسام کے تقریباً 370 پسٹل تیار کرچکے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں انجینئر وسیم نے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد بھی اسلحہ سازی کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے بھی اس فن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، تاہم ساتھ ہی اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ روایتی انداز تک محدود رہنے کے بجائے نئی چیزیں تیار کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے ایک رِیسٹ گن (Wrist Gun) بھی تیار کی ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں بھی مزید نئی مصنوعات اور ڈیزائن تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انجینئر وسیم نے بتایا کہ انہوں نے کم وزن والے پسٹل بھی تیار کیے ہیں اور ان کے مطابق ایک ماڈل کا وزن تقریباً 400 گرام سے شروع ہوتا ہے، جبکہ وہ مستقبل میں مزید ہلکے ڈیزائن تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کے مطابق بیرونِ ملک سے بھی انہیں متعدد مرتبہ کام کرنے کی پیشکشیں موصول ہوچکی ہیں، تاہم وہ اپنے کام کو مزید آگے بڑھانے اور نئی مصنوعات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
#
13/09/2026
#نیودرہ آدم خیل نیوز _ درہ آدم خیل: کوہیوال بجلی کے کھمبے کی مرمت کے دوران مسلح افراد کا حملہ، متعدد افراد زخ می
ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کوہیوال کے علاقے میں بجلی کا کھمبا گرنے کے بعد اسے بحال کرنے اور مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر مسلح افراد نے ح ملہ کر دیا۔
ح ملے کے نتیجے میں چند افراد شدید زخ می ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے شینی کلی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخ میوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع
جمرود بازار سے دو بچیاں اغواء، تفتیش جاری، والدین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیسوں کا لالچ دیا گیا تھا۔ مزید تفصیل کیلئے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے 😭😭😭
اہم اطلاع و پیغام
بلندر پہاڑی حدودات کے تحفظ و احترام کے حوالہ سے قانونی اور رواجی کاروائی کے بعد ویڈیو کے توسط سے قوم زرغن خیل مشران کے متفقہ مشاورت کے بعد تمام اقوام کو مختصر اور عمومی پیغام.منجانب قومی خدمت گار و قومی ترجمان اعجاز حسین آفریدی
29/08/2026
درہ آدم خیل کے لیے عوامی آگاہی پیغام — سستا آٹا سکیم. سستا آٹا اپنے اس ڈیلر سے وصول کریں. ڈپٹی کمشنر کوہاٹ
خیبر پختونخوا حکومت، محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے سستا آٹا سکیم شروع کر دی گئی ہے۔
اس سکیم کے تحت 20 کلوگرام آٹے کی بوری 2,520 روپے میں ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں قائم 64 منظور شدہ آٹا ڈیلرز کے ہاں دستیاب ہے۔
آٹا خریدنے کے لیے صارف اپنا اصل شناختی کارڈ متعلقہ ڈیلر کے پاس پیش کرے گا۔ ہر صارف کو ایک وقت میں 20 کلوگرام آٹے کی ایک بوری مقررہ قیمت 2,520 روپے میں فراہم کی جائے گی۔
تمام منظور شدہ ڈیلرز کے پاس نمایاں جگہ پر سرکاری بینر آویزاں ہوگا، جس پر "سرکاری آٹا، 20 کلوگرام — 2,520 روپے" درج ہوگا۔
آٹے کے وزن، معیار یا قیمت کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں:
📞 0922-9260032
📞 0336-9261444
📞 0336-0977575
ضلعی انتظامیہ کوہاٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مقررہ نرخ پر معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
کرک خٹک مشران اور درہ آدم خیل کے مشران سے اپیل!
ہم تمام خٹک مشران اور درہ آدم خیل کے معزز مشران سے اپیل کرتے ہیں کہ درہ آدم خیل بازی خیل شمس بھائی گزشتہ چار سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹر صمدانہ وہاب کی مبینہ غفلت کے باعث ان کی اہلیہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔ شمس بھائی نے چار سال تک انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، مگر آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
اب وقت ہے کہ خٹک اور درہ آدم خیل کے مشران مل بیٹھیں، معاملے کو سنیں اور انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
(252)
Following Dara Adam Khel New Darra Adam Khel Cms Darra Adam Khel
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and news reporting purposes. We do not support or encourage any activities, statements, or events mentioned. It is published in the public interest and follows community guidelines. Dara Adam Khel New Darra Adam Khel
کرک خٹک مشران اور درہ آدم خیل کے مشران سے اپیل!
ہم تمام خٹک مشران اور درہ آدم خیل کے معزز مشران سے اپیل کرتے ہیں کہ درہ آدم خیل بازی خیل شمس بھائی گزشتہ چار سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹر صمدانہ وہاب کی مبینہ غفلت کے باعث ان کی اہلیہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔ شمس بھائی نے چار سال تک انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، مگر آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
اب وقت ہے کہ خٹک اور درہ آدم خیل کے مشران مل بیٹھیں، معاملے کو سنیں اور انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
(252)
Following Dara Adam Khel New Darra Adam Khel Cms Darra Adam Khel
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and news reporting purposes. We do not support or encourage any activities, statements, or events mentioned. It is published in the public interest and follows community guidelines.
20/08/2026
چلتی پھیرتی بیماری ۔۔70 فی صد سے زیادہ بچے اس غیر معیاری چپس کھانے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں. حکومت اور انتظامیہ اس طرح غیر میعاری چپس پر پابندی نہ لگانے سے خود بچوں کی بیماری پیھلنے میں مدد کر رہا ہےخدارا اپنے بچوں پر رحم کریں۔۔۔۔۔
16/08/2026
🖤 انا للہ وانا الیہ راجعون 🖤
افسوسناک خبر
اج درہ بازار میں مستری اپنے شاگرد سے غلطی کی وجہ سے گولی لگنے سے فضل ربی کا بیٹا، عرفان کا بھانجا تحسین بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
نمازِ جنازہ آج بروز اتوار شام 8 بجے
بمقام سرور آباد، زنگلی نہر زنگلی ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲🤲🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kohat
26100