Umer-Ibn-Farooq

Umer-Ibn-Farooq

Share

Perfectly imperfect

22/06/2026

14/06/2026

Photos from Umer-Ibn-Farooq's post 10/06/2026

تارا تارا یہ کہتا ہے رات ڈھلے گی
رات کے ماتھے پر لکھا ہے رات ڈھلے گی
صبح پرستو
خواب بدستو
نور کے رستو
تم نے بس یوں ہی چلنا ہے رات ڈھلے گی
رات کے ماتھے پر لکھا ہے رات ڈھلے گی
کل کا سورج ہم دیکھیں گے
سر ظلمت کا خم دیکھیں گے
اونچا اپنا علم دیکھیں گے
رات نے آخر کو ڈھلنا ہے رات ڈھلے گی
تارا تارا یہ کہتا ہے رات ڈھلے گی🚩🍁
انشاللہ

08/06/2026

آزاد کشمیر کی فضا آج ایک عجیب کرب، بےچینی اور اضطراب کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ راولاکوٹ کی رات محض ایک رات نہیں تھی، بلکہ ایک ایسا سوال تھی جس نے دلوں کو زخمی اور ضمیر کو مضطرب کر دیا۔ جب عوام اپنے حقوق، انصاف اور بہتر مستقبل کی امید لیے سڑکوں پر نکلیں، تو ان کی آواز کو سننا ریاستی و انسانی ذمہ داری بن جاتی ہے، کیونکہ دبائی گئی صدائیں اکثر تاریخ کے سینے میں گونج بن کر باقی رہتی ہیں۔
راولاکوٹ کے حالات نے دلوں میں ایک گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ اگر کسی ماں کی گود اُجڑی، کسی بہن کی آنکھ اشکبار ہوئی، کسی بزرگ کا سہارا چھنا یا کسی نوجوان کے خواب روندے گئے، تو یہ محض ایک واقعہ نہیں بلکہ پوری قوم کے احساس پر لگا ایک زخم ہے۔ ایسے لمحات میں خاموشی نہیں، احساس، انصاف اور سچ کی ضرورت ہوتی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی آواز کو صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ عوام کے دکھ، محرومیوں اور امیدوں کی ترجمانی سمجھا جانا چاہیے۔ جب لوگ اپنے بنیادی حقوق، انصاف اور عزتِ نفس کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو ان کے سوالوں کو سنا جانا چاہیے، کیونکہ قوموں کی مضبوطی عوام کی آواز دبانے میں نہیں بلکہ انہیں عزت دینے میں پوشیدہ ہوتی ہے۔
ایسے پُرآشوب اور کرب ناک حالات میں دلِ مضطرب بےاختیار فریاد بن کر اُٹھتا ہے، ضمیر سوال کرتا ہے اور وقت انسانیت کے دروازے پر دستک دیتا محسوس ہوتا ہے۔ جب امیدوں کے چراغ بجھنے لگیں، جب فضا آہوں سے بوجھل اور افق اضطراب میں ڈوبا محسوس ہو، تو لبوں پر یہی نوحۂ درد اترتا ہے
کہاں ہے ارضِ و سماں کا مالک کہ چاہتوں کی رگیں کریدے
کہ ہوس کی سرخی روحِ بشر کا حسین غازہ بنی ہوئی ہے
ارے کوئی مسیحا اِدھر تو دیکھے، کوئی تو چارہ گری کو اُترے
اُفق کا چہرہ لہو میں تر ہے، زمین جنازہ بنی ہوئی ہے۔🚩🍁

31/05/2026

29/05/2026

#

25/05/2026

# prayers # hajj2026

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Islamabad
04403