Sakhi Hamdard Foundation سخی ہمدرد فاونڈیشن
🌙 ربیع الاول — خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ 🌙
یہ تمام مسلمانوں کے لیے خوشی اور محبت کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت، محبت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔
اپنی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، ان کی مدد کریں، صدقہ و خیرات کریں اور ضرورت مندوں کا سہارا بنیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت میں اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
ویڈیو شیر کر کیا پاتا اپ کی ایک شیر اسکا اللہ قسمت بدلے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے عوامی مسئلے کے حل کی اپیل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ہماری مؤدبانہ گزارش ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC)، KTH اور LRH ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے بعد اکثر مریضوں کو صرف کاغذی رپورٹ فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اصل امیجز کی فائل یا ڈسک نہیں دی جاتی۔
اس وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب وہ کسی دوسرے ڈاکٹر یا نجی ہسپتال میں جاتے ہیں تو اکثر ڈاکٹر صرف کاغذی رپورٹ پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ اصل فائل یا ڈسک طلب کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مریض کو دوبارہ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے، جس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ مریض پر اضافی مالی بوجھ بھی پڑتا ہے۔
لہٰذا ہماری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس عوامی مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت کی جائے کہ ہر مریض کو رپورٹ کے ساتھ اصل امیجز کی فائل یا ڈسک بھی فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کو غیر ضروری پریشانی اور اضافی اخراجات سے بچایا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام۔
سخی ہمدرد فاؤنڈیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت اور مستحق مریضوں کا علاج ہے۔ چاہے بیماری یا مسئلہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو، ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ مریض کو بروقت اور بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔ آپ کی دعاؤں، اعتماد اور تعاون سے ہم مزید ضرورت مند افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔ آئیے، اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
سخی ہمدرد فاونڈیشن
خدمتِ انسانیت کے راستے میں انسان کو بہت سی مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اصل کامیابی یہی ہے کہ انسان ہمت نہ ہارے، صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنا نیک کام جاری رکھے۔ کیونکہ جو لوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو کبھی ضائع نہیں ہونے دیتا اور ایک دن ان کی کوششوں کا بہترین صلہ عطا فرماتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.