Naseem Nawaz Official

Naseem Nawaz Official

Share

ټول قامپاله ځوانان اکاونټ فالو کړئ. 👍
امن، شعور، خدمت. ✌️

27/07/2026

محترم DC صاحب اور DHO صاحب!
تورغر کے عوام کی آواز سنیں۔ RHC میرا مدخیل کو فوری بحال کریں، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ تعینات کریں، ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں، اور اگر کسی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی ہوئی ہے تو اس کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

تورغر کے عوام کی پُرزور اپیل
محترم DHO صاحب، DC صاحب، MPA صاحب اور MNA صاحب!
تورغر کے عوام عرصۂ دراز سے بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ RHC میرا مدخیل کی بندش اور صحت مراکز میں ڈاکٹرز، نرسز، لیب ٹیکنیشن، فارماسسٹ اور دیگر عملے کی کمی نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ مریض معمولی علاج کے لیے بھی دور دراز علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، جس سے غریب عوام مالی اور ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔
ہمارے مطالبات درج ذیل ہیں:
RHC میرا مدخیل کو فوری طور پر مکمل فعال کیا جائے۔
تمام خالی آسامیوں پر اہل اور مستقل عملہ تعینات کیا جائے۔
ادویات، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
محکمہ صحت میں موجود تمام بے ضابطگیوں، غیر حاضری، وسائل کے غلط استعمال اور دیگر شکایات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
صحت کے نظام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر بہتر طبی سہولیات مل سکیں۔
تورغر کے عوام کا حق ہے کہ انہیں معیاری علاج اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
صحت عوام کا بنیادی حق ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Tor Ghar Youth Council

27 7 26

27/07/2026

تمام نوجوانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج رات 8:00 بجے RHC اور BHU میرا مدخیل کے مسائل پر سوشل میڈیا ٹرینڈ چلایا جائے گا۔
آئیں، متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں اور RHC اور BHU میرا مدخیل کی بہتری، مکمل بحالی اور عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔
🕗 وقت: رات 8:00 بجے
📍 موضوع: RHC & BHU میرا مدخیل سوشل میڈیا ٹرینڈ
آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے۔

25/07/2026

#باجوڑ
افسوس یہ کوئی جانور کا پاؤں نہیں ہیں یہ انسان کا پاؤں ہیں افسوس اس بات کا ہیں کہ آج باجوڑ میں پھر دھماکہ ہوا لیکن جب حکومتی اداروں سے سوال کروں تو وہی جواب کہ نامعلوم افسوس اس بات کا ہیں کہ ہم کب تک یہ نامعلوم کے ناموں پر ہمارے علاقوں میں یہ بدامنی ہوگا
ہمارے سیکورٹی ادارے اربوں روپے لے رہی ہیں لیکن آج تک باجوڑ سے لےکر بلوچستان اور وزیرستان تک امن کا نام ونشان نہیں ہیں
ہم اللہ سے یہیں دعا کرتے ہیں کہ جو ہمارے وطن کا امن خراب کر رہا ہیں وہُ اس دنیا کیلے عبرت کا نشان کردے امین
😭😭😭😭🤲

24/07/2026

With Dr Ishaq’s Foundation – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

23/07/2026

میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ (NYP) کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ضلع تورغر اور مانسہرہ کی نمائندگی کا موقع دیا۔
ان شاء اللہ میں اپنے علاقے کے مسائل، وسائل، نوجوانوں کے حقوق اور عوام کی آواز کو ہر ممکن فورم پر مؤثر انداز میں اٹھانے کی کوشش کروں گا اور اس ذمہ داری کو پوری دیانت، اخلاص اور عزم کے ساتھ نبھاؤں گا۔
آپ سب کی دعائیں اور اعتماد میرے لیے سب سے بڑی طاقت ہیں۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان میں نئے یوتھ ایم این اے ممبرز کو خوش آمدید! 🇵🇰

ہم اپنے نئے منتخب شدہ Youth MNA ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی شمولیت نوجوان قیادت، مثبت تبدیلی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

✨ سیکھیں | لیڈ کریں | نمائندگی کریں | تبدیلی لائیں

📋 Membership Form Link
https://forms.gle/6NuCeN9xDJXiVpuP8

📧 Email:
[email protected]

📞 Contact:
0332-1707517

National Youth Parliament Pakistan
"Youth Leading Pakistan's Future"

18/07/2026

♥️♥️

🚨 آخر کب تک؟
دریائے اباسین ہر سال کئی گھروں کے چراغ گل کر دیتا ہے۔ ہر سال نوجوان ڈوبتے ہیں، خاندان اجڑتے ہیں ماؤں کی گودیں ویران ہوتی ہیں۔ اور باپ اپنے جوان بیٹوں کو ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ صرف افسوس کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔
محترم ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز پولیس ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ اداروں سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ دریائے اباسین کے خطرناک مقامات پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کی جائے پولیس اور ریسکیو اہلکار تعینات کیے جائیں، حفاظتی باڑ اور وارننگ بورڈ لگائے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
اسی طرح دریائے اباسین کے کنارے آباد تمام لوگوں کشتی بانوں ماہی گیروں اور مقامی عمائدین سے بھی درخواست ہے کہ نوجوانوں کو خطرناک مقامات پر جانے سے روکیں اور انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
آئیں مل کر یہ عہد کریں کہ اب کسی اور ماں کی گود ویران نہیں ہونے دیں گے، کسی اور باپ کا سہارا نہیں چھننے دیں گے اور کسی اور خاندان کو اس درد سے نہیں گزرنے دیں گے۔
🤲 انسانی جان اللہ کی امانت ہے اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Tor Ghar Youth Council

16/07/2026

مــاشــاءالــلـہ تــبـلـیـغی مــرکــزگــوے آکــازئ تــورغـــر 💯🗻

Website