Al Taiba Islamic Super Store

Al Taiba Islamic Super Store

Share

Al Taiba International Islamic Super Store is a store which provides all types of Islamic products.

18/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 16/7/26
کالم نمبر 540
آج کے دور میں جب ہم زندگی کی بھاگ دوڑ میں اس قدر الجھ چکے ہیں کہ ہمیں اکثر یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ ہمارے دین کی اصل بنیاد کیا ہے ایسے میں امام احمد بن حنبلؒ کا یہ زریں قول ہمیں ایک نئی سمت دکھاتا ہے۔ امام احمد بن حنبلؒ کا فرمان ہے کہ: "اسلام کا پورا نظام اور اس کی بنیاد تین احادیث پر قائم ہے۔"
یہ کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ ایک ایسا کلیہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان صرف ان تین اصولوں کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنا لے تو اسے اپنے دین کو سمجھنے اور اسے عملی زندگی میں ڈھالنے کے لیے کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
آئیے!ان تین عظیم الشان احادیث پر غور کرتے ہیں جو ہمارے دین کی روح ہیں۔
«إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ»
(صحیح البخاری: حدیث نمبر 1)
"بے شک تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے"
یہ دین کا سب سے پہلا اور اہم ترین اصول ہے۔ یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا دارومدار ہماری نیت پر ہے۔ اگر نیت میں دکھاوا، ریاکاری یا دنیاوی مفاد شامل ہو جائے تو بڑے سے بڑا عمل بھی اللہ کے ہاں بے وقعت ہو جاتا ہے۔ یہ حدیث ہمیں اپنے اندر جھانکنے اور ہر عمل سے پہلے اپنی نیت کو خالص کرنے کا درس دیتی ہے۔
«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ»
(صحیح البخاری: 2697)
جس نے ہمارے اس دین (اسلام) میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس کا حصہ نہیں، تو وہ (اللہ کے ہاں) قابلِ قبول نہیں ہے۔"
بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی چیزیں دین کا حصہ بنا دی گئی ہیں جن کا حقیقت میں دین سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ حدیث ایک واضح تنبیہ ہے کہ اللہ کے دین میں اپنی مرضی سے کوئی اضافہ کرنا یا اس اضافے کو دین سمجھنا مردود ہے
«إِنَّ الْحَلَالَ بَيِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَيِّنٌ، وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ»
(صحیح البخاری: 52)
یقیناً حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں (حلال و حرام) کے درمیان کچھ چیزیں مشتبہ ہیں
یہ حدیث ہماری عملی زندگی کے لیے ایک میزان ہے۔ اللہ نے حلال اور حرام کو واضح کر دیا ہے لیکن ان کے درمیان کچھ چیزیں مشتبہ ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ ان مشتبہ چیزوں سے بھی بچتے ہیں وہی اپنے دین اور ایمان کو محفوظ رکھ پاتے ہیں۔ آج کے دور میں جہاں حلال و حرام کی حدود دھندلا رہی ہیں یہ حدیث ہمیں تقویٰ کی راہ دکھاتی ہے۔
مختصر یہ ہے کہ اگر ہم صرف ان تین احادیث کو اپنے شب و روز کا حصہ بنا لیں تو ہماری زندگی میں سکون بھی آئے گا اور دین کی سمجھ بھی پیدا ہوگی۔ یہ احادیث صرف کتابوں کی زینت نہیں بلکہ ہمارے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان احادیث کو صرف خود ہی نہ پڑھیں بلکہ اپنی اگلی نسلوں اپنے بچوں اور اپنے احباب کو بھی ان سے روشناس کروائیں۔ جب تک ہم خود ان اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تب تک ہم دین کی اصل روح کو نہیں سمجھ پائیں گے۔ آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنی زندگی کو ان تین نبوی اصولوں کے مطابق ڈھالیں گے۔

17/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 15/7/26
کالم نمبر 539
بہت سے لوگ پنک سالٹ کی افادیت سے ناواقف ہیں اس لیے اس بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
الحمدللہ پاکستان میں نمک کی بے شمار کانیں موجود ہیں جن میں دنیا کا بہترین *پنک سالٹ* پایا جاتا ہے۔ اس نمک میں قدرتی معدنیات کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔
الطیبہ انٹرنیشنل آپ تک اسی اعلیٰ کوالٹی کا
پنک سالٹ پاؤڈر کی شکل میں فراہم کرتا ہے تاکہ آپ اپنے کھانوں کو صحت بخش بنا سکیں۔
جدید سائنسی تحقیق اور صدیوں کے تجربات کے مطابق الطیبہ پنک سالٹ درج ذیل طبی فوائد کا حامل ہے:
اس میں 84 ضروری معدنیات موجود ہیں جو انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔
الطیبہ پنک سالٹ کا استعمال نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور بلڈ شوگر کو بہترین انداز میں کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
نیم گرم پانی میں الطیبہ پنک سالٹ ملا کر نہانے سے جلد کے مسائل جیسے خارش، فنگس انفیکشن، اور زخموں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔
دمہ، سانس کی تکالیف اور زکام، نزلہ اور کھانسی کی صورت میں اس کے پانی کی بھاپ لینا اور غرارے کرنا انتہائی مفید ہے۔
الطیبہ پنک سالٹ جسم سے زہریلے اثرات کو دور کرنے، قوتِ مدافعت کو بڑھانے اور ہڈیوں کو مضبوطی بخشنے میں انتہائی مؤثر ہے۔
اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے آج ہی الطیبہ انٹرنیشنل سے پنک سالٹ آرڈر کریں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں کا حصہ بنائیں۔
قیمت دو سو روپے Rs 200
رابطہ اور آرڈر کے لیے:
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

Photos from Al Taiba Islamic Super Store's post 16/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 10/7/26
کالم نمبر 535

نبی کریم ﷺ ہمارے آخری نبی ہیں اور ہم فخر سے ان کی امت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری اپنی زندگی میں ان کی سیرت اور حیاتِ مبارکہ کا کتنا حصہ شامل ہے؟
ہر شخص کو
نبی ﷺ کا نام تو معلوم ہے لیکن ہمارے پاس اپنے نبی ﷺ کی خاندان، ان کے آباؤ اجداد، نبوت کے نزول کے وقت، نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی یا اولادِ اطہار کے بارے میں بنیادی معلومات کی کمی ہوتی ہے۔ یہ وہ اہم حقائق ہیں جن کا علم نہ صرف ہم پر لازم ہے، بلکہ اپنی اگلی نسل کی تربیت اور انہیں اسلامی تاریخ سے جوڑنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے الطیبہ انٹرنیشنل نے ایک بہترین کاوش کے طور پر *مختصر سیرت الرسولﷺ* کارڈ تیار کیا ہے۔
اس کارڈ کی خاص بات یہ ہے
اس میں نبی کریم ﷺ کی مکمل حیاتِ مبارکہ کو انتہائی جامع اور مختصر انداز میں یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ مصروف ترین زندگی میں بھی آپ اسے آسانی سے پڑھ سکیں اور اہم واقعات سے آگاہ رہ سکیں۔ یہ کارڈ آپ کی ذاتی معلومات اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔
آئیے اس مختصر سے کارڈ کے ذریعے اپنے نبی ﷺ کی محبت اور ان کی سیرت کو اپنے گھر تک پہنچائیں اور اپنی اگلی نسلوں کو صحیح اسلامی تاریخ سے روشناس کرائیں۔
آپ اپنی ذاتی معلومات کے حصول کے لیے یہ کارڈ مفت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس کے مزید نسخے حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اسے خریدنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم رابطہ کریں
قیمت چھوٹا سیرتِ الرسول کارڈ صرف تیس روپے RS 30
قیمت بڑا پوسٹر سیرت الرسول اسی روپے RS 80
رابطے کے لیے
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

15/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 15/7/26
کالم نمبر 538
زم زم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہ پورا ہوگا (مسند احمد)
زم زم صرف ایک پانی نہیں بلکہ یہ ایک معجزاتی شفا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ عظیم نعمت ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جب کوئی عزیز حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹتا ہے، تو اس کے لائے ہوئے زم زم اور کھجوروں کے تحفے کا انتظار ہر گھر میں ہوتا ہے۔ وہ چند قطرے زم زم اور ایک کھجور ہمارے دلوں میں جو عقیدت اور خوشی پیدا کرتے ہیں اس کا متبادل کوئی اور تحفہ نہیں ہو سکتا۔
زم زم کی افادیت اور شفا
زم زم نہ صرف پیاس بجھانے کے لیے بلکہ روحانی اور جسمانی شفایابی کے لیے بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ہمارے بزرگ، ہمارے بیمار اور ہمارے گھر کے تمام افراد اس بابرکت پانی سے برکت حاصل کرتے ہیں۔ اب آپ کو اس نعمتِ کے حصول کے لیے کسی کی واپسی کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ الطیبہ انٹرنیشنل نے اس بابرکت تحفے کو آپ تک پہنچانا انتہائی آسان بنا دیا ہے۔
الطیبہ انٹرنیشنل نے آپ کی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے
مدینہ منورہ کی کھجوروں کو زم زم کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔
الطیبہ انٹرنیشنل کی پروڈکٹس اپنی تازگی اور خالص ہونے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔
ہم آپ کے لیے لائے ہیں کھجوروں کی ایک وسیع ورائٹی جو نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہے بلکہ صحت کا خزانہ بھی ہے
عجوہ کھجور جو اپنی طبی افادیت کے لیے مشہور ہے، اسے ہر گھر کی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔
مبروم کھجور اپنے منفرد ذائقے اور غذائیت سے بھرپور ہے۔
قلمی کھجور اپنی نرمی اور مٹھاس کے لیے پسند کی جانے والی ہے
عنبر کھجور اپنی اعلیٰ کوالٹی اور بہترین بناوٹ کے لیے مشہور ہے
سکری کھجور قدرتی توانائی اور مٹھاس کا بہترین ذریعہ ہے۔
الطیبہ انٹرنیشنل زم زم اور کھجوروں کو دیدہ زیب پیکنگ میں فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ اسے بلا جھجھک کسی کو تحفے کے طور پر پیش کر سکیں۔
آپ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق کھجور اور زم زم جتنی چاہیں مقدار میں خرید سکتے ہیں
اب آپ کو بازاروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں بیٹھے ہوں بس ایک کال یا میسج کریں اور ہم آپ کا آرڈر آپ کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ ان شاءاللہ
آج ہی اپنے دسترخوان کو زم زم کی برکت اور بہترین کھجوروں کی مٹھاس سے سجائیں۔ اپنے بیمار عزیزوں کی شفایابی کے لیے یا اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ایک انمول تحفہ دینے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔
رابطہ اور آرڈر کے لیے:
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

14/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 13/7/26
کالم نمبر 536
دیکھا جائے تو بازار دنیا کی وہ جگہ ہے جہاں غفلت اور فتنے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے اسی لیے ہمیں بازار میں داخل ہوتے وقت اللہ کی حفاظت میں آنے کی فکر کرنی چاہیے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بازار میں داخل ہوتے وقت کو ہم نیکیوں کے ایک عظیم خزانے میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟
الطیبہ انٹرنیشنل نے اس مقصد کے لیے ایک انتہائی خوبصورت اور مختصر سا کارڈ تیار کیا ہے، جسے دیکھ کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا۔
یہ کارڈ آپ کو ایک ایسی دولت سے مالا مال کر سکتا ہے جس کا تصور کر کے انسان دنگ رہ جائے
10 لاکھ نیکیاں آپ کے نامہ اعمال میں درج ہوں گی۔
10 لاکھ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
10 لاکھ درجات کی بلندی کا پروانہ ملے گا۔
جی ہاں! یہ سب صرف بازار میں داخل ہونے کی مسنون دعا کی برکت سے ہے۔
آپ اس کارڈ کو اپنے ذاتی استعمال کے لیے بالکل مفت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ صدقہ جاریہ کے طور پر اسے خرید کر لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیں تو اس کی قیمت بس اتنی سی ہے کہ آپ گہرائی میں سوچیں گے:
قیمت صرف 3 روپے (بدلے میں 10 لاکھ نیکیاں!)
آج ہی اسے حاصل کریں خود بھی پڑھیں اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس عظیم تجارت کی دعوت دیں۔
آپ کی اس چھوٹی سی کوشش سے ہر بار بازار میں داخل ہوتے وقت لاکھوں نیکیاں آپ کا مقدر بن سکتی ہیں۔
رابطے کے لیے
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

08/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 7/7/16
کالم نمبر 534
جادو ٹونے اور نظرِ بد کا لگ جانا برحق ہے، اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں کیونکہ اس کا تذکرہ خود احادیثِ مبارکہ میں موجود ہے۔ آج کے دور میں جہاں انسانوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے رقابت بڑھ رہی ہے، وہیں حسد کی نظر بھی بہت تیزی سے اثر کرتی ہے۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ دوسروں کی خوشیوں، ان کی کامیابیوں، یا ان کی ظاہری بہتری کو حسد کی نظر سے دیکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان بے سکون ہو جاتا ہے اور کاموں میں رکاوٹیں آنے لگتی ہیں۔
خصوصاً معصوم بچوں کو نظرِ بد بہت جلد لگ جاتی ہے۔ والدین اکثر شکایت کرتے ہیں کہ بچہ اچانک بیمار ہو گیا ہے، بلاوجہ روتا ہے یا دودھ پینا چھوڑ دیتا ہے، جس کی بنیادی وجہ یہی نظرِ بد ہوتی ہے۔ ان حالات میں انسان کو گھبرانے یا ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے اللہ کے کلام کی طرف رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ اس کا سب سے مضبوط، مستند اور دائمی علاج صرف اور صرف قرآنِ مجید میں موجود ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس بات کا ثبوت تاریخ میں ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی جادو کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ لبید بن اعصم یہودی کے جادو کے اثرات جب ظاہر ہوئے، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیے جبرائیل امین کو بھیجا اور معوذتین یعنی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس نازل فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سورتوں کے ذریعے جادو کے اثرات کو مکمل طور پر ختم فرمایا۔ اسی طرح نظرِ بد کا لگنا بھی ایک حقیقت ہے، جس کا علاج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برکت کی دعا کرنے اور کلامِ الہیٰ کے ذریعے بتایا ہے۔
اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے الطیبہ انٹرنیشنل نے ایک بہترین کاوش کی ہے اور حرزِ اعظم نامی کتاب تیار کی ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک بہترین تحفہ اور ڈھال ہے جو جادو، ٹونے اور نظرِ بد جیسی مشکلات سے پریشان ہیں۔ اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں شامل تمام تر دعائیں قرآنِ مجید کی آیات سے ماخوذ ہیں، جس سے اس کی تاثیر اور اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔
الطیبہ انٹرنیشنل نے اس کتاب کو قارئین کی سہولت کے پیشِ نظر دو مختلف سائز اور 4 کلر میں تیار کیا ہے، تاکہ آپ اپنی ضرورت اور آسانی کے مطابق خرید سکیں۔
جب آپ اس کتاب کا باقاعدہ مطالعہ کریں گے، تو آپ خود کو اور اپنے گھر والوں کو اللہ کی حفاظت میں پائیں گے۔ اس میں موجود دعائیں اتنی جامع ہیں کہ ان کو یاد کر کے آپ خود پر اور اپنے بچوں پر دم کر سکتے ہیں جو کہ سنتِ نبوی بھی ہے۔ خود پر دم کرنا ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو ہر لمحہ اللہ کے حصار میں رکھتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اللہ کا کلام سب سے بڑی طاقت ہے، اور جو شخص اللہ کی پناہ میں آ جائے، پھر دنیا کا کوئی حسد، کوئی جادو اور کوئی نظرِ بد اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
اب وقت ہے کہ ہم توہم پرستی کے بجائے قرآن کے اس نور کو اپنائیں اور اپنے گھروں کو شیطانی اثرات سے پاک کریں۔
قیمت چھوٹی حرزِ اعظم سو روپیہ RS 100
قیمت بڑی حرزِ اعظم ایک سو پچاس 150 RS
رابطے کے لیے
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

07/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 6/7/26
کالم نمبر 533
جمعہ کا دن ہفتے کے تمام دنوں میں سب سے زیادہ افضل دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: سب سے بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے،وہ جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اسی دن انہیں وہاں سے زمین پر اتارا گیا اور قیامت بھی اسی دن قائم ہوگی۔" (صحیح مسلم: 854)
یہ دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتِ محمدیہ ﷺ کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ جیسا کہ حدیثِ مبارکہ میں آتا ہے: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں (یہود و نصاریٰ) کو جمعہ کے بارے میں (اختلاف کرنے کی وجہ سے) راہ راست پر نہ رکھا، تب یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن مقرر ہوا اور نصاریٰ کے لیے اتوار کا دن پھر اللہ ہمیں لایا تو ہمیں جمعہ کے دن کی راہنمائی فرمائی۔" (صحیح مسلم: 856؛ سنن ابن ماجہ: 1083)
افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ جمعہ کی فضیلت سے آگاہ ہی نہیں اور جو لوگ اس کی فضیلت سے آگاہ ہیں وہ اس دن کے تقاضوں کو پورا کرنے میں غفلت کرتے ہیں۔ دین کے معاملات میں اپنی مرضی کے نظریات بنا لیے گئے ہیں۔ کہیں غسل جیسے اہم سنت عمل کو غیر ضروری سمجھا جاتا ہے، تو کہیں جمعہ کی مبارکباد کو دین کا لازمی حصہ بنا کر اسے بدعت کی شکل دی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ ہم اختلاف کی صورت میں قرآن اور سنت کی طرف رجوع کریں۔ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ کی کتاب اور میری سنت کو مضبوطی سے تھام لو۔ اسی میں ہماری کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔
ہمیں بحیثیت مسلمان خود اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم جمعہ کی ادائیگی اور اس کے آداب کا خیال قرآن و سنت کے مطابق رکھ رہے ہیں یا نہیں۔ اس ضمن میں *الطیبہ انٹرنیشنل* کی شائع کردہ کتاب *"جمعہ المبارک: فضائل، احکام، آداب اور ہماری غلطیاں اور بدعات* " ایک بہترین علمی دستاویز ہے۔
یہ کتاب صرف عام قارئین کے لیے ہی نہیں بلکہ علماء اور طالبِ علموں کے لیے بھی مفید ہے۔ اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں سب کچھ معلوم ہے، لیکن جب ہم غور و فکر کرتے ہیں اور مستند کتب کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ہمیں اپنی بہت سی فکری اور عملی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنی عبادات اور جمعہ کے دن کو شریعت کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں اور غیر شرعی رسومات (بدعات) سے بچنا چاہتے ہیں، تو اس کتاب کو ضرور حاصل کریں اور اس کا گہرائی سے مطالعہ کریں۔ یہ مطالعہ آپ کی شخصیت اور آپ کے عمل میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ یاد رکھیں، دین کی درست سمجھ ہی ہمیں گمراہی سے بچا کر صراطِ مستقیم پر قائم رکھ سکتی ہے۔
قیمت صرف ایک سو پچاس 150 RS
رابطے کے لیے
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

06/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم: زینب صفدر
تاریخ: 28/6/26
کالم نمبر: 522
*دائمی اوقاتِ نماز کیلنڈر سحر اور افطار*
زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کی اہمیت کا ہمیں گمان تک نہیں ہوتامگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ آج میں ایک ایسی ہی اہم ضرورت یعنی *"دائمی اوقاتِ نماز کیلنڈر"* کی افادیت پر بات کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس پر غور و فکر کرنا ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے۔
ہم سب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ نماز دین کا اہم رکن ہے جو ہر حال میں فرض ہے۔ آخرت کے دن جب انسان کا حساب ہوگا تو سب سے پہلا سوال نماز ہی کے بارے میں کیا جائے گا۔ ہم روزانہ نمازیں پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں مگر اکثر اوقات وقت کے درست تعین میں ہم سے نادانستہ غلطی ہو جاتی ہے۔
آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر کسی کے ہاتھ میں موبائل موجود ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اب کیلنڈر کی کیا ضرورت ہے؟ موبائل ہی کافی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے موبائل پر وقت دیکھنے کا ایک اور بڑا مسئلہ یہ ADS (اشتہارات) ہیں۔ جب ہم وقت دیکھنے کے لیے موبائل آن کرتے ہیں اور اسلامک ایپ اوپن کرتے ہیں تو فوری طور پر طرح طرح کے اشتہارات سامنے آ جاتے ہیں۔ یہ اشتہارات اکثر اتنے طویل اور غیر ضروری ہوتے ہیں کہ جس مقصد کے لیے موبائل آن کیا تھا وہ مقصد ہی پیچھے رہ جاتا ہے۔ کئی بار تو ایپ کو چلانے کی تگ و دو میں وقت گزر جاتا ہے اور انسان کی توجہ عبادت سے ہٹ جاتی ہے۔ ان حالات میں ایک مستند چھپا ہوا کیلنڈر آپ کو سحری، افطاری اور نمازوں کے اوقات کی درست اور فوری رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں وقت ضائع کرنے والا کوئی ADS نہیں ہوتا۔
یہ کیلنڈر خاص طور پر گھر کے بزرگوں کے لیے انتہائی مفید ہے جنہیں موبائل کی چھوٹی سکرین پر وقت دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمرے میں یہ کیلنڈر انہیں باآسانی اوقاتِ نماز سے آگاہ رکھے گا جس سے ان کی عبادات میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ بچوں کی تربیت کے لیے بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جب بچے اپنے سامنے کیلنڈر پر نمازوں کے اوقات دیکھیں گے تو وہ خوشی خوشی وقت کی پابندی کرنا سیکھیں گے اور شوق کے ساتھ اپنی نمازیں ادا کرنے کے عادی بنیں گے۔

خاص طور پر نمازوں کے حوالے سے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے تین اوقات میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے:
جب سورج نکل رہا ہو۔
جب سورج غروب ہو رہا ہو۔
زوال کے وقت
اب آپ خود سوچیں کہ کیلنڈر کے بغیر ہم کتنی بار ان ممنوعہ اوقات میں نماز پڑھ کر غلطی کر بیٹھتے ہیں؟ اگر آپ کے گھر میں کیلنڈر موجود ہو تو آپ کو ان اوقات کے تعین میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور آپ اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں گے۔
میرے نزدیک کیلنڈر ہر کمرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ میں آپ سب کو مشورہ دوں گی کہ آپ *الطیبہ انٹرنیشنل* کا تیار کردہ کیلنڈر ضرور حاصل کریں۔ آپ خود بھی اسے خریدیں اور اپنے عزیزوں کو بھی اس کی تلقین کریں اور یہ کیلنڈر تحفے میں بھی دیں تاکہ ہر کمرے میں نماز کے وقت کی درستگی کا یہ بہترین اور پرسکون ذریعہ موجود ہو اور ہم اپنی عبادات کو زیادہ بہتر اور درست طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔
الطیبہ انٹرنیشنل نے ایک عرصہ پہلے مختلف شہروں کے الگ الگ اوقات کے مطابق یہ کیلنڈر تیار کرنے کا ایک کامیاب سلسلہ شروع کیا تھا جو بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر رک گیا۔ مگر اب ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اسی لیے ہم اسے دوبارہ پورے اہتمام کے ساتھ شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایک مستند اور چھپا ہوا کیلنڈر آج بھی ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اب آپ ہی بتائیے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ الطیبہ انٹرنیشنل کا یہ کیلنڈر ایک بار پھر ہر گھر کی زینت بنے اور آپ کی عبادات کو مزید آسان بنائے؟ آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔"

05/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ 1/7/26
کالم نمبر 525
نماز سیکھنے کا آسان سفر
ہم اپنے معاشرے میں اکثر ایک عجیب تضاد دیکھتے ہیں۔ ہم دس سال کے بچے کو نماز کے حوالے سے بہت چھوٹا تصور کرتے ہیں اور والدین یہ کہہ کر بات ٹال دیتے ہیں کہ ابھی تو بچہ ہے بڑے ہو کر خود ہی پڑھ لے گا۔ یہ سوچ ہماری دینی تربیت میں ایک بہت بڑی کوتاہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات میں دس سال کی عمر میں نماز نہ پڑھنے پر سختی کرنے کا واضح حکم موجود ہے۔ یہ حکم اس لیے نہیں کہ بچے پر بوجھ ڈالا جائے بلکہ اس لیے ہے کہ اس عمر تک بچہ نماز کا عادی بن جائے اور نماز اس کی شخصیت کا حصہ بن جائے۔
لیکن کیا ہم صرف بچوں کو قصوروار ٹھہرا سکتے ہیں؟ سچ تو یہ ہے کہ ہم بڑوں کی اپنی نمازیں بھی اکثر غفلت کا شکار ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ سالوں سے نماز پڑھ رہے ہیں لیکن انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ قیام، رکوع، اور تشہد میں کیا پڑھنا ہے اور ان الفاظ کے معنی کیا ہیں۔ ہم نے نماز کو ایک رسم بنا کر رکھ دیا ہے جس میں روح اور شعور کی کمی ہے۔ جب ہمیں اپنے سامنے والے کا حق معلوم نہ ہو تو ہم اس کی تعظیم کیسے کر سکتے ہیں؟ اور جب ہم اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوں اور ہمیں یہ بھی معلوم نہ ہو کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں تو اس نماز کی کیا تاثیر ہوگی؟
نماز سیکھنے کے لیے کسی بہت بڑی یا پیچیدہ کتاب کی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیکھنے کی نیت کریں۔ الطیبہ انٹرنیشنل نے اس مقصد کے لیے انتہائی آسان نماز کارڈ متعارف کروایا ہے۔ یہ کارڈ نہ صرف خود سیکھنے کے لیے بہترین ہیں بلکہ بچوں کو بھی بہت آسان اور دلچسپ انداز میں نماز سکھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔
آئیے، آج ہی اس غفلت کو ختم کریں۔ اپنے گھروں میں ایک ایسا ماحول بنائیں جہاں نماز صرف ایک فرض نہ ہو بلکہ سکون اور قربِ الٰہی کا ذریعہ ہو۔ یاد رکھیں اصلاح کی شروعات ہم سے ہوتی ہے۔ اگر ہم خود سیکھیں گے اور اپنے بچوں کو سمجھائیں گے
تب ہی ہم ایک ایسی نسل تیار کر سکیں گے جو دین کے تقاضوں کو سمجھ کر اسے اپنی زندگی کا مقصد بنانا جانتے ہوں

قیمت صرف تیس روپے Rs 30
رابطے کے لیے
واٹس ایپ : 9772300 0321
فون :7800917 0423

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Lahore Plaza, Moon Market Park, Satluj Block Allama Iqbal Town, Punjab
Lahore
54570